خزانچی کا کردار

خزانچی جامعہ کا مستقل افسر ہے جس کو رئیس الجامعہ حکومتِ وقت کے قاعدے قوانین کے مطابق تعینات کرتا ہے۔خزانچی کی اہم ذمہ داریاں درج ذیل ہیں۔
جامعہ کی جائیداد، مالیات اور یونی ورسٹی کے سرمایہ داری کا انتظام
جامعہ کی سالانہ اور نظر ثانی شدہ بجٹ کا تخمینہ تیار کرنا اور مالی منصوبہ بندی کمیٹی اور سینڈیکیٹ کو پیش کرنا
اس امر کو یقینی بنانا کہ جامعہ کے فنڈز کو مطلوبہ جگہ پر استعمال کیا جا رہا ہے
مالی اور منصوبہ بندی کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض سر انجام دینا
اس طرح کے دیگر فرائض کی انجام دہی خزانچی کے فرائض میں شامل ہے۔