امتحانات میں طالبات کو دئیے جانے والے گریڈ دو اقسام پر مشتمل ہیں۔

۱۔ عددی گریڈ:۔

کسی بھی ۱۴ کریڈٹ آورز کے نصاب کی کارکردگی کو نمبروں کی بنیاد پر پرکھنا عددی گریڈ کہلاتا ہے۔

۲۔ حرفی گریڈ:۔

عددی گریڈ کو حروف کی صورت میں لکھنا حرفی گریڈ کہلاتا ہے۔اس میں ہر حرف کو ایک حاص اہمیت دی جاتی ہے۔

گریڈ کا نظام

فیصدی نمبر گریڈ گریڈ کے نمبر نوعیت گریڈ
۸۵ سے زائد A+ 4.00 غیر معمولی
۸۴۔۔۔۸۰ A 3.70 نمایاں
۷۹۔۔۔۷۵ B+ 3.60 شا ن دار
۷۴۔۔۔۷۰ B 3.00 بہت خوب
۶۵۔۔۔۶۹ B- 2.50 خوب
۶۰۔۔۔۶۴ C+ 2.00 اوسط
۵۵۔۔۔۵۹ C 1.50 تسلی بخش
۵۰۔۔۔۵۴ D 1.00 پاس
۴۹ اور زائد F 0.00 فیل
W خارج
I نامکمل

مجموعی گریڈ کی مقدار

مجموعی گریڈ کی مقدار (سی جی پی اے) دوسری میقات کے اختتام پر ،یا ہر میقات کے آخر پر شمار کی جائے گی۔
اگر کوئی طالبہ مروجہ دئے گئے مواقع میں اپنی مجموعی گریڈ اور اوسط گریڈ کے حصول میں ناکام رہے تو اس کا نام جامعہ کی فہرست سے خارج کر دیا جائے گا۔ میقات کے گریڈ فیصد اور مجموعی مشاورت کے بعد درج ذیل ذریعے سے شمار کیے جائیں گے۔
نصاب پڑ ھانے کے گھنٹے
حاصل کردہ گریڈ اور فیصد
مکمل میقاتی کریڈٹ آورز

ناظم امتحانات کو آخری نتیجہ جمع کروانے سے قبل اور فیکلٹی بورڈ آف سٹیڈیز کی منظوری سے قبل ضروری ہے کہ تمام طالبات اپنے پرچوں کی جانچ پڑتال

کر لیں۔
اس عمل کے ذریعے طالبات اپنے غلط مفروضات ، شکوہ و شکایات اور شمار میں موجود اغلاط کو ختم کر سکیں گی۔

جماعت کی حاضری

ہر میقات کے اختتام پر متعلقہ اُستاد اپنے متعلقہ شعبہ کے ڈین کو صدر شعبہ کے ذریعے حاضریوں کی تفصیل بھیجے گا۔ اور اس کے ساتھ ساتھ جن طالبات کی حاضری جماعت اور تجربہ گاہوں میں اسی فیصد سے کم ہو گی اُن کو میقاتی امتحانات میں حاضر ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ کسی ٹھوس عذر کی صورت میں ڈین کلیہ انجنئیر نگ پانچ فیصد حاضریوں کو شعبہ کے سربراہ کی سفارش پر معاف کر سکتا ہے۔ مزید یہ کہ بعض حالات میں رئیس الجامعہ ڈین کی سفارشات پر مزید پانچ فیصد حاضری معاف کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ بااختیار اتھارٹی تعلیمی کونسل ہو گی۔

جامعہ ہذا کی وہ طالبات جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لیا ہو اور ان کی منظوری کھیلوں کے ناظم یا متعلقہ ادارے کے صدر شعبہ نے دی ہو۔ ان طالبات کی جماعت کی حاضری جتنے لیکچر پر مشتمل ہو گی اُن میں سے وہ متعلقہ دن خارج کر دیے جائے گے جو انہوں نے جامعہ ہذا کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلوں میں گزارے ہوں گے۔
وہ طالبات جو جامعہ ہذا کی طرف سے قومی اور بین الاقوامی کھیلوں میں کسی بھی شہر سے باہر،صوبے یا ملک سے باہر،خیر خواہی کے دورے پر ہوں گی اس دورے کے دوران جو بھی لیکچر ہوں گے اُن کے ٹوٹل نمبر کے لیکچر خارج کر دیے جائیں گے اور بقیہ ماندہ لیکچر کی بنیاد پر اُن کی خاضری کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

غیر قانونی ذرائع

اگر کبھی معلّم کو پتہ چلے کہ طالبات وسطی امتحان اور پیش کش میں غیر قانونی منصفانہ اسباب استعمال کر رہی ہیں تو اس کو چاہیے کہ غیر قانونی منصفانہ کمیٹی کو ایک ہفتہ کے اندر اطلاع کرے تاکہ ضروری کاروائی کی جا سکے۔ اگر کوئی امیدوار نقل کرتا،یا کرواتا ہوا پکڑا گیایا کسی کتاب، پرچے سے نقل کرتا یا کسی دوسرے امیدوار کی مدد کرتاہوا پکڑا گیاتو اس کا نام خارج کر دیا جائے گااور وہ مزید دو میقات تک اُس پروگرام میں تعلیم حاصل نہیں کر سکے گا۔اختتامی امتحانات میں گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی کا ناظم امتحانات UMCS بنائے گا۔

امتحانات کا طریقِ کار

طالبات کا امتحان میں حاضر ہونا انتہائی ضروری ہے ماسوائے نامساعد حالات کے ۔ اگر صرف طالبہ انتہائی بیماری کی حالت یا انتہائی قریبی رشتے دار کی وفات ہو توپھر ہی قانونی وجہ بن سکتی ہے۔ اس کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد کرایا جائے گا۔ اُس امتحان کی درخواست طالبہ خود دے گی یا اُس کی جانب سے کوئی دوسرا درخواست دے سکتا ہے۔ دوبارہ امتحان کے لیے درخواست ایس ایس سی کو جمع کروائی جائے اور اس کے ساتھ ضروری دستاویزات منسلک کیے جائیں۔تین دن کے اندر اندر امتحانات کی درخواست دینا ضروری ہے۔کسی بیماری کی حالت میں نجی ہسپتال سے لیا گیا سرٹیفیکیٹ قابلِ قبول نہیں ہو گا۔ ایس ایس سی متعلقہ معلم کو یہ معاملہ بجھوائے گا۔ میک اپ امتحانات کے لیے ضروری ہے کہ وہ اصل امتحان کے دو ہفتے کے اندر لیے جائیں یا پھر ایک مہینے تک اس میں توسیع کی جاسکتی ہے جو SSC اور معلم کے مابین باہمی مشاورت سے ہی طے پایا جائے گا۔ وہ طالبات جو غیر نصابی سر گر میوں میں حصہ لیتی ہیں اُ ن کو چاہیے کہ وہ کو ئز یا پیش کش کو چھوڑنے سے پہلے صدر شعبہ یا منتظم سے اجازت نامہ ضرور حاصل کر لیں۔

نوٹ:۔ طالبات اور استاد آپس میں میک اپ طے کردہ امتحانات کے لیے نجی انتظام نہیں کر سکتے۔ جو طالبات میک اپ امتحان میں حاضر نہ ہو سکی اُس کو دوسرا موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔ میک اپ امتحان کی پالیسی صرف وسطی امتحان کے لیے ہو گی۔ اختتامی امتحان کے لیے نہیں۔