امیدوار داخلہ فارم پر پراسپیکٹس کے ہمراہ مین کیمپس سیال کوٹ ، الحاق شدہ کالجز ، دفاتر اور سب کیمپس سے اشتہار پر درج تاریخ کے مطابق حل کر سکتے ہیں۔
امیدواران کے لیے ضروری ہے کہ داخلہ فارم کو اپنی لکھائی میں پُر کریں ۔
امیدوار ، داخلہ فارم کی پشت پر دیے گئے معاہدہ پر اپنے اور اپنے والدین یا سرپرست کے دست خط لازمی کروائیں۔
عبوری طور پر منتخب شدہ امیدواران کی فہرست جامعہ کے نوٹس بورڈ یا ویب سائٹ پر آویزاں کر دی جائے گی۔
منتخب امیدواران کا مطلع کی گئی تاریخ کے اندر داخلہ فیس اور دیگر واجبات کا ادا کرنا ضروری ہو گا۔ بصورت دیگر ان کا داخلہ منسوخ تصور کیا جائے گا۔

داخلہ فارم کے ساتھ چسپاں مطلوبہ دستاویزات کی فہرست درج ذیل ہے۔

میٹرک یا او لیول کی سند
ایف اے یا ایف ایس سی یا اے لیول کی اسناد کا تفصیلی نمبروں کا اندراج کارڈ
بین ایوارڈ رابطہ کمیٹی(IBCC) کی جاری کردہ مساوی اسناد
گزشتہ ادارے سے جاری کردہ کردار کا سرٹیفیکیٹ
امیدوار کے والد یا سرپرست کے قومی شناختی کارڈ کی نقول
ادواس سرٹیفیکیٹ کی کاپی

داخلہ حاصل کرنے کے تقاضے

امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ میٹر ک یا او لیول کا امتخان حکومت کے منظور شدہ ادارے سے پاس کیا ہو۔
نجی اداروں کی طالبات بھی داخلہ کی اہل ہو سکتی ہیں اگر وہ مطلوبہ میرٹ پر اور عمر پر پوری اترتی ہوں۔ اُن کے لیے لازم ہے کہ وہ میڑک پاکستان کے کسی تعلیمی بورڈیا اس سے منسلک تسلیم شدہ کسی دوسرے امتخانی ادارے سے پاس کیا ہو۔
پری میڈیکل یا پری انجنئیرنگ اور آئی سی ایس میں داخلہ میرٹ کی بنیاد پر ہو گا۔
نامکمل داخلہ فارم یا غلط طریقہ سے پُر شدہ داخلہ فارم قابلِ قبول نہیں ہوں گے۔
مقررہ تاریخ کے بعد جمع کرائے گئے داخلہ فارم کو تصور نہیں کیا جائے گا۔
منتخب شدہ امیدواروں کی فہرست شیڈول کے مطابق جامعہ کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی جائے گی ۔
منتخب شدہ امیدواران کامقررہ تاریخ کے اندر اپنے واجبات جمع کرانا ضروری ہو گا۔ بصورت دیگر ان کا داخلہ منسوخ تصور کیا جائے گا۔

جمع کیے گئے واجبات واپس نہیں کیے جائیں گے ماسوائے تحفظی واجبات کے۔
واجبات قسط وار وصول نہیں کیے جائیں گے اور منتخب امیدوار اپنے چالان فار م خزانچی کے دفتر سے وصول کر سکیں گے۔