امیدوااران کا مختص شدہ نشستوں پر داخلہ کے لیے الگ داخلہ فارم درکار ہو گا۔
۱۔ معذوری کی بنیاد:۔
حکومتی پالیسی کے مطابق، معذور افراد کے لیے جامع میں نشستیں محتص کی گئی ہیں ۔ جسمانی معذوری سے مراد ایسی معذوری ہے جسے کسی آلے کے ذریعے سدھارا نہ جا سکے۔ نظر کا کمزور ہونا، بہرہ ہونا، اُونچا سننا معذوری کے زمرے میں نہیں آتا ۔ امیدوار کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنی جسمانی معذوری ضلعی معذوری بورڈ کی جانب سے جسمانی معذوری کا سرٹیفیکیٹ داخلہ کمیٹی کے سامنے انٹر ویو کے وقت اپنے ہمراہ رکھے۔
۲۔ کھیلوں کی بنیاد پر داخلہ:۔
امیدواروں کے لیے دو فیصد نشستیں کھیلوں کی بنیاد پرمختص کی گئی ہیں۔ امیدوار کے لیے ضروری ہے ہ وہ بورڈ ،ڈویژن یا ضلع کی سطح کے سرٹیفیکیٹ اپنے داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کریں۔ علاوہ ازیں مقرر کردہ تاریخوں میں ٹیسٹ کے لیے آنا ضروری ہو گا۔ منتخب شدہ طالبات کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ جامعہ کے اندر یا جامعہ کے باہر کھیلوں میں حصہ لیں۔
۳۔ ہم نصابی سرگرمیوں کی بنیاد پر داخلہ:۔
ایک فیصد نشستیں ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے مختص ہوں گی۔جن میں ڈرامہ (انگریزی،اردو،پنجابی) قرِات اور نعت شامل ہیں۔
داخلہ فارم کے ساتھ تصدیق شدہ سرٹیفیکیٹ کی فوٹو کاپیوں کا منسلک ہونا لازمی ہے۔
مقررہ تاریخوں پر ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔
طالبات کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ کھیلوں ہم نصابی سرگرمیوں میں جامعہ کے اندر یا جامعہ کے باہر بھر پور حصہ لیں۔
۴۔ جامعہ کے ملازمین کے لیے مخصوص نشستیں:۔
جامعہ کے حاضر سروس ملازمین کی حقیقی بیٹیوں کے لیے ایک فیصد نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ جن کا داخلہ میرٹ کی بنیاد پر ہو گا۔
۵۔ خونی رشتے کے لیے مخصوص نشستیں:۔
دو فیصد نشستیں جامعہ کے ملازمین کے خونی رشتوں کے لیے محصوص کی گئی ہیں۔ امیدوار کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنی حقیقی بہن، حقیقی ماں یا حقیقی دادی کی اسناد یا سرٹیفیکیٹ کی تصدیق شدہ کاپیاں بھی فارم کے ساتھ منسلک کرے۔
۲۔ اضافی نشستیں:۔
امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ مندرجہ ذیل نشستوں کے لیے علیحدہ داخلہ فارم استعمال کرے۔
۱۔ بین الصوبائی نشستیں:۔
دوسروں صوبوں کی طالبات کے لیے بیس نشستیں مخصوص کی گئی ہیں جن میں سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ ،گلگت،فاٹا،، بلتستان اور آذاد کشمیر شامل ہیں۔ امیدوار کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنا ، اپنے والد یا سرپرست،کا ادوان سرٹیفیکیٹ/ڈومیسائل کی نقول داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کریں۔
۱۔ خارجہ نشستیں:۔
غیر ملکی پاسپورٹ کی حامل طالبات کے لیے بی اے کی سطح پر یا ڈگری پروگرام کے لیے پانچ نشستیں محصوص کی ہیں۔ طالبات کا داخلہ اُن کے مابین میرٹ کی بنیاد پر ہو گا۔ مزید برآں طالبات ہر سال وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اضافی واجبات بھی ادا کریں گی۔
۲۔ سمندر پار پاکستانیوں کی حقیقی بیٹیوں کے لیے نشستیں:۔
تمام شعبہ جات میں دو فیصد نشستیں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مخصوص کر دی گئی ہیں۔ امیدوار داخلہ فارم کا ہمراہ اپنے والد یا سرپرست کے پاسپورٹ یا روزگار کے سرٹیفیکیٹ کی نقول منسلک کرنا ضروری ہے۔ اُن کا داخلہ میرٹ پر ہو گا۔ مزید برآں معمول کے واجبات کے ساتھ سا تھ وفاقی حکومت کی جانب سے مقررکردہ اضافی واجبات ہر تعلیمی سال کے ساتھ ادا کیے جائیں گے۔