گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی کا ایک متحرک شعبہ انگریزی بھی ہے۔ شعبہ ہذا کا نصب العین طالبات کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا اور انہیں انگریزی ادب اور زبان کے رموز و اوقاف سے بہرہ ور کرنا ہے۔ شعبہ ہذا کے باشعور اور محنتی اساتذہ کرام عصر حاضر میں انگریزی زبان کی افادیت سے باخبر ہیں ۔ وہ طالبات کے لیے بہترین کارآمد اور ذہنی طور پر متحرک ماحول پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں اس پروگرام کا مقصد ادارہ ہذا کے تعلیمی مقاصد کو عملی جامعہ پہنانا ہے اور طالبات کی فکری اور تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔شعبہ ہذا ایف اے،ایف ایس سی،بی ایس آنرز اور ایم فل کی سطح کے پروگرام پیش کرتا ہے۔یہ پروگرام درجہ اول کے ادبی علوم اور جدید تحقیق سے مزّین ہیں۔ علاوہ ازیں اس شعبہ میں عصرِ حاضر پر تجزیے، نظریاتی نقطہ نظر اور افراد کی ترقی و بہبود کے لیے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔