شعبہ ریاضی کلیہ سائنس میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے ریاضی کے جدید دور کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے شعبہ ریاضی نے بی ایس آنرز پروگرام ۲۰۱۰ء میں شروع کیا تا کہ ریاضی میں دل چسپی رکھنے والی طالبات کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیاجاسکے۔ فی الوقت شعبہ ہذا کے پاس دس بہترین اعلیٰ تعلیم یافتہ استاد موجود ہیں۔ اس شعبہ کے با ہنر اساتذہ ، بڑی دل جمعی کے ساتھ طالبات کو ریاضی کے متعلق ضروری تصورات، تحقیق، ترقی اور تعلیم دینے میں مصروف عمل ہیں۔ تاکہ وہ ریاضی علوم کی تحقیق و ترقی میں فعال کردار ادا کرسکیں۔
ریاضی ایک بنیادی سائنسی علم ہے جو تمام شعبہ ہائے زندگی میں کارآمد ہے۔یہ ایک ایسا مضمون ہے جو دوسرے مضامین کو نظریاتی اور تکنیکی علم مہیا کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ریاضی کا علم تا حال جدید تحقیق کا ایک ناگزیر حصّہ بن چکا ہے۔