شعبہ ریاضی کا مقصد ایسے ریاضی دان پیدا کرنا ہے جو معاشرے کی ضروریات کو پورا کرنے
میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ہمارا شعبہ انڈر گریجویٹ پروگرام میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ میں نئے آنے والی طالبات کو اس شعبہ میں گرم جوشی سے خوش آمدید کہتی ہوں اور اُمید کرتی ہوں کہ وہ اس شعبہ میں تعلیم حاصل کرنے میں آسانی سمجھیں گی۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ہماری جامعہ کی دی گئی سہولیات سے مستفید ہو کر بہت کچھ سیکھ سکیں گی۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو آپکی زندگی میں علم اور کامیابی سے روشناس کرے۔
ڈاکٹر حرا طارق
اسسٹینٹ پروفیسر