گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی سیال کوٹ میں شعبہ ماحولیاتی سائنس کا آغاز اکتوبر ۲۰۱۵ء میں ہوا۔شعبہ ہذا کو اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں۔ جو بڑی دل جمعی کے ساتھ درس و تدریس میں مصروفِ عمل ہیں ۔ فی ا لوقت شعبہ ہذا بی ایس آنرز چار سالہ پروگرام پیش کر رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد طالبات کو قدرتی اور حیاتیاتی سائنس کے بنیادی اصولوں سے روشناس کرواناہے تا کہ وہ گردونواح ماحول میں درپیش مسائل سے کامیابی کے ساتھ نبردآزما ہو سکیں۔اس پروگرام کا مقصد طالبات کو تحقیق و تدریس کے نئے طریقوں سے روشناس کرانا بھی ہے جس سے وہ ماحولیاتی مسائل کی تفہیم کے ساتھ ساتھ جامع عملی حل بھی پیش کر سکیں۔ یہ اپنے گریجویٹ کو اس قابل بناتا ہے جس سے وہ ماحولیاتی نظام اور اس کے اندر برپا ہونے والی تبدیلیوں کو ایک بہترین تحفظ پسند معاشرے کا وجود عمل میں آسکے۔ شعبہ ہذا کی فارغ ا لتحصیل طالبات سے یہ امید کی جاتی ہے کہ وہ پاکستان اور پوری دنیا کے ماحو لیاتی مسائل سے نبردآزما ہونے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔
یہ پروگرام ماحولیاتی نظام کی تفہیم کے لیے ایک کثیر مقداری اور بین الکلیاتی نقطہ فراہم کرتا ہے۔ روز بروز بڑھتے ہوئے پیچیدہ ماحولیاتی مسائل اس بات کے متقاضی ہیں کہ ماحولیاتی سائنس میں بین الکلیاتی تربیت کے ذریعے بہترین اورنامنور سائنس دان پیدا کیے جائیں۔ ماحولیاتی سائنس کا نصاب جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے کہ وہ طالبات کے اندر قائدانہ صلاحیتیں اُجاگر کر سکے۔تاکہ وہ شعبہ ہذا میں ماحولیاتی سائنس کے مضمون میں ہونے والی تبدیلیوں کے میدان میں پیچھے نہ رہ جائیں ۔
اس پروگرام کے گریجویٹ کو حیاتیاتی اور قدرتی سائنس میں ٹھوس بنیاد فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے مضمون میں خصوصی مہارت رکھ سکیں۔جو مربوط ماحولیاتی نظام کی تفہیم کے لیے نا گزیر ہے۔
اس وقت دنیا میں ایسے سائنس دان ، ٹیکنالوجسٹ(تکنیک دان) اور انجنئیرکی بھر پور مانگ ہے جو کثیر الشعبہ تربیت کے حامل ہوں تاکہ ایک صحت مند ماحول مہیا کیا جا سکے۔
شعبہ ماحولیاتی سائنس کا مقصد عوام الناس میں اُن بنیادی عوامل کے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے جو ماحولیاتی آلودگی اور قدرتی وسائل کا باعث بنتے ہیں۔علاوہ ازیں ہمارا مقصد آلودگی کے خلاف قابو پانے کے لیے تربیت یافتہ انسانی وسائل پیدا کرنا اور ملک میں پائیدار ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے۔
ماحولیاتی سائنس کے میدان میں بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کی سطح پر رسمی تعلیم و تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
ماحولیاتی توازن کے قیام میں آواز کی باز گشت بائیوڈاؤرسٹی کے کردار کو سمیٹنا، مطالعہ کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی نظام ،فوڈچینز، حیاتیاتی خطہ، کیرنگ پیسٹی کی اقسام کے متعلق مکمل ادراک حاصل کرنا ہے۔
طالبات کو ایک صحت مند تحقیقی ماحول فراہم کرنا اور اُن کو اس قابل بناناکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی مجلات میں اپنے تحقیقی مقالات کی طباعت کو ممکن بنا سکیں۔
مختلف آبی اور قدرتی وسائل کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنا، بنا بریں ہمہ جنگلی حیات اور ماحول کے تحفظ میں اخلاقی اصولوں کے کردار اور اثرات کا جائزہ لینا
مخصوص بنیادوں پر پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنااس کے علاوہ مختلف اقسام کے تجزیے، سروے اور مشورے وغیرہ دینا۔تاکہ مختلف نجی اداروں ، تنظیموں، انجنئیرنگ فورموں کو ماحول کے متعلق تمام شعبہ جات کے متعلق رہنمائی اور معلومات فراہم کر سکیں۔
یہ پروگرام طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو نکھارنے میں ایک مضبوط کردار فراہم کرے گاجس کے ذریعے وہ اس قابل ہو سکیں گی کہ ماحولیاتی تحفظ میں اپنیصلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں ۔ مزید یہ کہ شعبہ ماحولیاتی سائنس کا نصاب ملکی اور بین الاقوامی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جدید حطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ تاکہ طالبات کو ماحولیاتی ترقی کے متعلق آگاہی دی جا سکے اور وہ پائیدار معاشی ترقی اور ماحولیاتی سلامتی کے مابین باہمی تعلق کو سمجھ سکیں۔
شعبہ ہذا کی فارغ التحصیل طالبات مختلف ملکی اور غیر ملکی جامعات ، تجربہ گاہوں اور جامعات کے سرکاری اور نجی اداروں میں تحقیق کر سکیں گی۔
اس شعبہ کی فارغ ا لتحصیل طالبات کے لیے مختلف وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں میں روز گار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔اس کے علاوہ طالبات مختلف نجی اداروں مثلََاصنعتوں اور کارخانوں میں بھی روز گار کے مواقع بآسانی حاصل کر سکتیں ہیں۔شعبہ ہذا کی فارغ ا لتحصیل طالبات درج ذیل نوکریاں حاصل کر سکتیں ہیں۔
ماحولیاتی مشیر، ماحولیاتی تعلیمی افسر،ماحولیاتی منتظم ،قدرتی ماحول کے تحفظ کا افسر،پانی کے معیار کا سائنس دان ،ضائع شدہ مواد کو دوبارہ کارآمد بنانے کا افسر ،قصبہ کے منصوبہ ساز، ماہر سّمیات، مال برداری کے منتظم۔