شعبہ ماحولیاتی سائنس میں ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ ہمیشہ سے ہی ماحولیاتی سائنس میرا پسندیدہ موضوع رہا ہے کیونکہ یہ شعبہ باقی تمام شعبہ جات مینجمنٹ ، سماجی تعلیم ،پاپولیشن سائنسز، اخلاقیات وغیرہ کے درمیانی تعلق پر مشتمل ہے۔اس پروگرام کی بہتری کی ذمہ داری میرے لیے قابل فخر بات ہے اور میری کوشش ہے کہ میں اپنی ذمہ داری بہ طریق احسن انجام دے سکوں تاکہ نئی نسل کو ماحولیات کے بارے میں موثر آگاہی فراہم کی جاسکے۔
ہم سب مل کر پاکستان کی موجودہ اور آنے والی نسلوں کو بہترین ماحول فراہم کر سکتے ہیں۔
ہماری خواہش ہے کہ طالبات میں تحقیقی رجحان کو بڑھایا جائے اور تعلیمی معیار کو بین الاقوامی سطح پر لے جایا جائے۔ ہمارے شعبے کا گریجویٹ اس قابل ہو سکے گا کہ وہ ما حول کو درپیش مسائل کو سمجھ سکیں اور ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے میں مختلف شعبہ جات کے کردار سے آگاہی حاصل کر سکیں ۔ علاوہ ازیں ہماری طالبات اس قابل ہو سکیں گی کہ وہ اس اخلاقی معیار سے بھی واقف ہو جائیں جس کے اندر سائنس دان کام کرتے ہیں ۔
میں اپنی طالبات کے لیے اُن کی نجی اور پروفیشنل زندگی میں بہترین کارکردگی کے لئے دعا گو ہوں۔ میں اپنے اور اپنے ساتھیوں کی جانب سے اپنی طالبات کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس شعبے کو ایک بہترین زندگی بخشی جس کی بدولت یہ شعبہ تعلیم اور غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے ایک زندہ جاوید جگہ بن گیا۔ میں دلی طور پر یونیورسٹی کی انتظامیہ،اساتذہ،فیکلٹی اور طالبات کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ جن کی ان تھک محنت اور جذبے کی بدولت شعبہ ہذا نے ترقی کی منازل طے کیں۔ میں امید کرتی ہوں کہ آپ لوگ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کواپنی گریجویٹ کی تعلیم کے لئے منتخب کریں گی۔ میری خواہش ہے کہ آپ لوگ دن رات محنت کریں اور دنیا میں بہترین مقام حاصل کریں۔ آئیے ہم سب وطن عزیزکو دنیا میں اعلیٰ مقام دلانے کے لیے کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہ کریں۔اپنی بات کا اختتام حضور ﷺکی اس حدیث مبارکہ سے کروں گی۔
’’ماں کی گود سے لے کر قبر کی گور تک علم حاصل کروں‘‘
ڈاکٹرعدیل محمود
اسسٹینٹ پروفیسر