گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی سیال کوٹ میں شعبہ ماحولیاتی سائنس کا آغاز اکتوبر ۲۰۱۵ء میں ہوا۔شعبہ ہذا کو اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں۔ جو بڑی دل جمعی کے ساتھ درس و تدریس میں مصروفِ عمل ہیں ۔ فی ا لوقت شعبہ ہذا بی ایس آنرز چار سالہ پروگرام پیش کر رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد طالبات کو قدرتی اور حیاتیاتی سائنس کے بنیادی اصولوں سے روشناس کرواناہے تا کہ وہ گردونواح ماحول میں درپیش مسائل سے کامیابی کے ساتھ نبردآزما ہو سکیں۔اس پروگرام کا مقصد طالبات کو تحقیق و تدریس کے نئے طریقوں سے روشناس کرانا بھی ہے جس سے وہ ماحولیاتی مسائل کی تفہیم کے ساتھ ساتھ جامع عملی حل بھی پیش کر سکیں۔ یہ اپنے گریجویٹ کو اس قابل بناتا ہے جس سے وہ ماحولیاتی نظام اور اس کے اندر برپا ہونے والی تبدیلیوں کو ایک بہترین تحفظ پسند معاشرے کا وجود عمل میں آسکے۔ شعبہ ہذا کی فارغ ا لتحصیل طالبات سے یہ امید کی جاتی ہے کہ وہ پاکستان اور پوری دنیا کے ماحو لیاتی مسائل سے نبردآزما ہونے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔
یہ پروگرام ماحولیاتی نظام کی تفہیم کے لیے ایک کثیر مقداری اور بین الکلیاتی نقطہ فراہم کرتا ہے۔ روز بروز بڑھتے ہوئے پیچیدہ ماحولیاتی مسائل اس بات کے متقاضی ہیں کہ ماحولیاتی سائنس میں بین الکلیاتی تربیت کے ذریعے بہترین اورنامنور سائنس دان پیدا کیے جائیں۔ ماحولیاتی سائنس کا نصاب جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے کہ وہ طالبات کے اندر قائدانہ صلاحیتیں اُجاگر کر سکے۔تاکہ وہ شعبہ ہذا میں ماحولیاتی سائنس کے مضمون میں ہونے والی تبدیلیوں کے میدان میں پیچھے نہ رہ جائیں ۔
اس پروگرام کے گریجویٹ کو حیاتیاتی اور قدرتی سائنس میں ٹھوس بنیاد فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے مضمون میں خصوصی مہارت رکھ سکیں۔جو مربوط ماحولیاتی نظام کی تفہیم کے لیے نا گزیر ہے۔
اس وقت دنیا میں ایسے سائنس دان ، ٹیکنالوجسٹ(تکنیک دان) اور انجنئیرکی بھر پور مانگ ہے جو کثیر الشعبہ تربیت کے حامل ہوں تاکہ ایک صحت مند ماحول مہیا کیا جا سکے۔
شعبہ ماحولیاتی سائنس کا مقصد عوام الناس میں اُن بنیادی عوامل کے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے جو ماحولیاتی آلودگی اور قدرتی وسائل کا باعث بنتے ہیں۔علاوہ ازیں ہمارا مقصد آلودگی کے خلاف قابو پانے کے لیے تربیت یافتہ انسانی وسائل پیدا کرنا اور ملک میں پائیدار ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے۔