کمپیوٹر سائنس کا شعبہ گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی میں۲۰۱۳ء میں قائم کیا گیا۔یہ شعبہ آئی سی ایس اور بی ایس آنرز کمپیوٹر سائنس کی اسناد جاری کر تا ہے۔ ہر ڈگری پروگرام ایک خاص مقصد اور توجہ پر مرکوز ہے۔ ہر ڈگری کے لیے تعلیمی نصاب تسلسل کے ساتھ وقت کے تقاضوں کے مطابق ، مستقل بنیادوں پر ڈھالا جاتا ہے۔ شعبہ ہذا کی کمپیوٹر لیب طالبات کے لیے ہر طرح کی سہولت سے مزّین ہے۔ مستقبل قریب میں ہم اس لیب کو آرٹ لیب میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔