طالبات اور سٹاف کی جانب سے نئے آنے والی طالبات کو گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیال کوٹ کے شعبہ کیمیا (کیمسٹری) میں خوش آمدید کہتی ہوں۔ ہمارے شعبے کا مقصد جامعہ ہذا میں قابل، ماہر اور باصلاحیت بین الاقوامی سائنس دا ن پیدا کرنا ہے۔ باصلاحیت عملہ( فیکلٹی) ، قابل اساتذہ،محنتی طالبات کی موجودگی اور بہتر تعلیمی اور سائنسی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ شعبہ ہذا بہترین تعلیم کو یقینی بنانے میں ایک بہترین ماحول فراہم کرتا ہے۔
یہاں پر شعبہ کیمیامیں ،طالبات کو نئی سائنسی اور ٹیکنالوجی اُصولوں کے ساتھ متعارف کروایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں سائنسی مشقوں پر بھی زور دیا جاتا ہے۔ طالبات کی رہنمائی کے لیے بہترین باہمت اور تجربہ کار تعلیمی اور تحقیقی عملہ موجود ہے۔ ہمارے پاس موجود اسٹاف ممبرز کی تعداد اور قابلیت پورے پاکستان میں نمایاں حد تک موجود ہے۔ طالبات شعبہ کیمیا کے حوالے سے مزید معلومات جامعہ اور شعبے کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
مسز نزہت منیر