گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی میں شعبہ نباتیات کا آغاز ، حیاتیاتی سائنس کی نگرانی میں ۲۰۱۰ء ہوا۔ نباتیات کی تعلیم ۲۰۱۰ء سے اب تک مختلف میقات کو دی جا رہی ہے۔ یہ مضمون بی ایس آنرز کی سطح پر بھی پڑھایا جاتا ہے۔ حوش قسمتی سے شعبہ نباتیات میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور قابل اساتذہ موجود ہیں جو بہترین بین ا لاقوامی مطبوعات کے حامل ہیں۔ علاوہ ازیں ہمارے با ہنر اساتذہ ، نباتیات کے مختلف میدانوں میں مہارت رکھتے ہیں جن میں مائی کا لوجی ،ماحولیات، پلانٹ، ٹشو کلچر ، بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو فیول شامل ہیں۔
طالبات کو یہ مضمون بی ایس آنرز کی سطح پڑ ھایا جاتا ہے۔ جو نہ صرف طالبات کو بنیادی نباتیاتی علوم سے روشناس کرتا ہے بل کہ ان کو نسلی نباتیات اور بائیو ٹیکنالوجی کے جدید علوم سے بھی ہم آہنگ کرتا ہے۔ ۔ تا کہ وہ مستقبل کی دشواریوں سے نبردآزما ہو سکیں۔ نصاب کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن نصاب کی روشنی میں تسلسل کے ساتھ جدید بنایا جاتا ہے۔ نسبتََا قلیل عرصہ میں یہ شعبہ اچھی ساکھ قائم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ نباتیات میں گریجویشن کرنے کے بعد طالبات درج ذیل شعبوں میں صلاحیتوں کو نکھار سکتی ہے۔ جن میں نحل بندی، باغبانی کا فن ، زمین کی تزئین، زراعت، شعبہ جنگلات اور مختلف تعلیمی اور تحقیقی ادارے شامل ہیں۔
شعبہ نباتیات کے پاس تین تجربہ گاہیں ہیں۔ تجربہ گاہیں تمام سائنسی سہولتوں سے آراستہ ہیں ۔ پلانٹ الکالوجی، پلانٹ فزیالوجی، پلانٹ میکالوجی اور پلانٹ ٹیکنالوجی کے حوالے سے تمام سائنسی تجربے بآسانی ان تجربہ گاہوں میں سر انجام دئیے جا سکتے ہیں۔ حالیہ طور پر یہ شعبہ نباتیات کی ترقی ، جائزے لکھنے ، تحقیقی منصوبہ جات کے حوالے سے طالبات کی عملی رہنمائی کر رہا ہے۔