ناظم امتحانات

گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی سیال کوٹ کے ناظم امتحانات دفتر کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جامعہ کے تمام امتحانات کو منظم انداز میں منعقد کروائے۔ ڈیٹ شیٹ، امتحانی تاریخ،امتحانات کے شیڈول کی تیاری ، نتیجہ کارڈ کی تیاری، اسناد، سرٹیفیکیٹ، ڈپلومہ اور ضمنی امتحانات کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرانا اُس کے زمرے میں شامل ہے۔ مزید براں جلسہ تقسیم اسناد کے معاملات کی نگرانی بھی اسی کے فرائض میں شامل ہے۔

مقصد

گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی کے ناظم امتحانات کے دفتر کے تمام اراکین بڑی تند ہی کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروفِ عمل ہیں ۔ وہ امتحانات کو منعقد کروانے کے حوالے سے وہ اپنے فرائض بڑی ایمانت داری،سنجیدگی اور کسی امتیازی سلوک کے بغیر سر انجام دیتے ہیں۔غیر جانبداری اور مضبوط مقصدیت دفتر ہذا کا قیمتی اثاثہ ہے۔