جامعہ ہذا میں تعلیے معیار کو بین الاقوامی مقرر کردہ معیار سے ہم آہنگ کرنااور اس بات کو یقینی بنانا کہ ہمارے ادارے کی طالباتکسی بھی اقوام عالم کے جامعات کے طالب علموں سے پیچھے نہ رہیں۔
جامعہ ہذا میں اعلٰی معیار کو بہتر بنانے کے لیے اُن قومی اور بین ا لاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
تمام شعبہ جات اور مضامین میں طالبات کوبہترین معیاری تعلیم و تربیت فراہم کرنا اور اُن کے اندر مثبت اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کی کوشش کرنا تا کہ اُن کو اس قابل بنایا جاسکے کہ وہ سرکاری اور نجی اداروں میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔
ایسی فضا قائم کرنا جو عوام النّاس کی فلاخ کے لیے دانش مندانہ سوچ تعلیم و تحقیق کی ترقی کو سوچ دیں۔
جامعات کے اساتذہ، محققین، انتظامیہ اور طالبات کے اندر خود احتسابی کا جذبہ پیدا کرنا۔
جامعات کے عملے اور طالبات سے تعلیمی پروگرام سے متعلق مثبت رد، عمل کے لیے طریقہ کار وضع کرنا ۔
مختلف شعبہ جات میں قابل اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ ، طالبات،محققین کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کو سیمی نارز کانفرنس اور تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کی جانب راغب کرنا ۔