GCWUS Visit to Sialkot Chamber of Commerce

وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ،پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر صاحبہ نے اپنے وفد کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر قیصر اقبال بریار کی دعوت پر 11 نومبر 2020 چیمبر آف سیالکوٹ کا دورہ کیا اور انھیں بطور صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ۔باہمی مشاورت سے یہ طے پایا کہ یونیورسٹی اور انڈسٹری کے مابین باہمی اشتراک و تعاون مزید مستحکم کیا جائے گا ۔بلاشبہ سیالکوٹ اپنی پیداواری صنعت کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت کا حامل ہے ۔چیمبر آف کامرس کے صدر قیصراقبال بریار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ اس ریجن میں خواتین کی تعلیم و ترقی کو فرغ دینے والی وحد پبلک سیکٹر یونیورسٹی ہے ،یہ ایک نہایت سود مند اور مفید پلیٹ فارم ہے لہذا ہمیں باہمی اشتراک سے ایسے مواقع اور وسائل تلاش کرنے چاہیں، کہ ریسرچ ڈیویلپمینٹ اور کلچر کو فروغ دیتے ہوے مقامی انڈسٹری کے مسائل حل کیے جا سکیں ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر صاحبہ Ù†Û’ سیالکوٹ Ú©ÛŒ انڈسٹری Ú©Û’ فروغ میں اپنی قابل فیکلٹی ممبران اور طالبات Ú©ÛŒ بھرپور معاونت Ú©Û’ حوالے سے ہر ممکن تعاون Ú©ÛŒ یقین دہانی کرائی۔مزید برآں انھوں Ù†Û’ کہا کہ سیالکوٹ Ú©ÛŒ صنعت پاکستان Ú©Û’ زرِ مبادلہ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور ان شاءاللہ ہم اپنے اساتذہ اور طالبات Ú©ÛŒ مدد سے مستقبل قریب میں سیالکوٹ چمبر آف کامرس Ú©Û’ ساتھ مل ایسے منصوبہ جات تیار کریں Ú¯Û’ کہ جس سے پاکستان Ú©ÛŒ صنعت اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں Ú¯Û’ Û” انھوں Ù†Û’ کہا کہ مفاد عامہ Ú©Û’ پیش نظر ہمیں زیریں طبقہ Ú©Û’ بچوں میں بھی تعلیمی شعور Ú©Ùˆ بیدار کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں Ú©Ùˆ فروغ دینے Ú©ÛŒ ضرورت ہے Û” آئندہ برس جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ نئے شعبہ جات “علم التعلم “ØŒ ماس کیمونی کیشن ،ٹیکسٹائل اینڈگرافک Úˆ یزائننگ کا اجرا کرنے جا رہی ہےجس سے تدریسی حکمت عملی اور دیگر سماجی ضروریات Ú©ÛŒ تکمیل ممکن ہوسکے Ú¯ÛŒ Û” جامعہ ہذا کا آفس آف ریسرچ ،انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن، انڈسٹری اور یونیورسٹی Ú©Û’ تعلقات Ú©Ùˆ مزید موثر اور کارآمد بنانے Ú©Û’ لئے مزید بہتر انداز میں اپنی خدمات انجام دے گا۔
جامعہ ہذا کی طرف سے وفد کے شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر حافظ خلیل صاحب ، ،ڈاکٹر محمد افضال بٹ ،مسز نزہت منیر،مینجر اورک صہیب سلیم ،ڈاکٹر یاسین منیر ، ڈاکٹر طارق محمود اور ڈاکٹر محمودہ مناظر شامل تھیں۔ سیالکوٹ چمبر آف کامرس کی طرف سے وفد میں ڈاکٹر مریم نعمان (چیئرپرسن ویمن ریسورس کمیٹی اینڈ اونر ڈائریکٹر کیپیٹل سپورٹس)،اور ڈاکٹر خرم انور خواجہ (چیئرپرسن ایجوکیشن کمیٹی اینڈ اونر ڈائریکٹر آف انور خواجہ انڈسٹریز ) خرم اسلم بٹ ،عبدالوحید ،شبینہ گیلانی اور محمودہ ندیم نے پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر ساحبہ کی تعلیمی اور انتظامی امور میں خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔ میٹنگ کے اختتام پر دونوں اطراف سے شکریہ ادا کیا گیا اور پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر صاحبہ نے جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں منعقد ہونے والے 12 نومبر 2020 کے پروگرام میں تمام شرکاء کو مدعو کیا ۔