IAIS 2nd Two days International Conference
فقہ السیرۃ اور عصری سماجیات
26-27فروری 2019 ء
کانفرنس کا تعارف :
اسلام دینِ فطرت ہے اور تاقیامت ہردور کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہے ،جس کی اساس و ماخذ قرآن پاک اور سیرت طیبہ ہیں ، جو رشد وہدایت کے ایسے لازوال و بے مثل سر چشمے ہیں جن پر عمل کرنے ہی میں تا ابد ذریت آدم کی فلاح و کامرانی مضمر ہے ۔یقینی طور پر ان دونوں مآخذ سے یا ا ن میں سے کسی ایک سے بے اعتنائی اور اعراض نہ صرف دنیاوی ناکامی ونامرادی کا سبب بنتا ہے بلکہ دائمی قعر مذلت اور روسیاہی بھی مقدر ٹھہرتی ہے ۔ تاریخ عالم کا سرسری جائزہ بھی یہ حقیقت منکشف کرنے کے لئے کافی ہے کہ آپ ﷺ کی بعثت با سعادت کے بعد مادی تہذیبی و تمدنی کامیابی و ترقی کا باب ہو یا اخلاق عالیہ ، علم نافع و عمل صالح کی معراج، انسانیت نے یہ نکتہ فوزو فلاح بالواسطہ یا بلا واسطہ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ سے مستفید ہو کر ہی حاصل کیا ہے۔
عصر حاضر میں علوم وفنون کی کثرت اور ان سے متعلق جدید تصورات جہاں اپنے جملہ موضوعات میں تنوع اور وسعت رکھتے ہیں وہیں تہذیبی وتمدنی اور سماجی جہات پر اپنی اثر نگیزی سے بنی نوع انسان کی سماجی زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کئے ہوئےہے۔ ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان عصری سماجی تصورات و مسائل کا جائزہ نبی مکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ کی روشنی میں لیا جائے ۔
سیرت ِطیبہ سے علمی و عملی استفادے اور تعلیمات سیرت کی ترویج و اشاعت کے لئے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ نے سالانہ سیرت کانفرنسز کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئےادارہ عربی وعلومِ اسلامیہ ، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ، سیرت اسٹڈی سینٹر سیالکوٹ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن،اسلام آباد کے باہمی تعاون سے دوسری دو روزہ بین الاقوامی سیرت کانفرنس” فقہ السیرۃ اور عصری سماجیات ”
کا انعقادکررہا ہے ۔اس علمی وتحقیقی کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی ارباب علم ودانش اورمحققین کو مقالہ جات پیش کرنے کی دعوت دی جاتی ہ
فقہ السیرۃ اور عصری سماجیات
12- 13 فروری 2019 ء
کانفرنس کے بنیادی محاور
۔1 سماج کا نبوی تصور اور عصری تعبیرات
- جدید تصور سماجیات اور فقہ السیرۃ <
- سماجیات مغرب اور سماجیات سیرت <
- جدید عناصر سماجیات اور فقہ السیرۃ <
- سماجیات جدیدہ کے اہداف ومقاصد اور فقہ السیرۃ <
- تشکیل سماج کے دینی ، فکری ،تربیتی اور عملی پہلو <
2۔2 سماجی ادارات اور فقہ السیرۃ
- خاندانی نظام اور عصری سماجیات <
- عبادت گاہوں کی سماجی اہمیت، کردار اور عصری تقاضے <
- مدارس و عصری تعلیمی اداروں کا سماجی تشکیل وتعمیر میں کردار <
- تشکیل سماج میں ذرائع ابلاغ کا کردار <
3۔3 عصری سماجی مسائل اور فقہ السیرۃ
-
- نصاب سازی کی عصری ترجیحات <
- صلح وجنگ کے آداب و مقاصد <
- عالمی امن اور معاہدات کی نوعیت وجہات <
- عصر حاضر میں سفارت کاری کے لوازمات وفقہ السیرۃ <
- غیر مسلم ممالک سے روابط ، حدود وشرائط <
- مسلم اقلیات کے سماجی مسائل ،اسباب و تدارک کا لائحہ عمل <
- غیر مسلم اقلیات کے سماجی مسائل اسباب وعلل اور تدارک کا لائحہ عمل <
- گلوبلائزیشن کے ایجابی وسلبی پہلو <
- افتراق امت کی جہات، اسباب ، مشکلات اور حل <
- اتحاد امت ممکنات و مشکلات اور لائحہ عمل <
- تفوق نسواں اور قوامیت رجال کی عصری معنویت اور فقہ السیرۃ <
- وراثت قانونی وعملی صورتیں <
- مناکحات – عصری صورتحال <
- سماجی رسومات کے ایجابی وسلبی پہلو <
- تادیب و تشدد کی مروجہ صورتیں <
- خود کشی کے اسباب اور بچاؤ کی تدابیر <
- سماجی فلاح وبہبودکی جہات ، عصری تقاضے <
- سماجی رویوں کی تشکیل میں معاشیات کا کردار <
- عصر حاضر میں جرائم اور معاشیات <
- عصری کاروباری اخلاقیات اور اخلاق حسنہ – تجزیاتی مطالع <
- مقالہ پیش کرنے کی شرائط :
- خلاصہ بحث اے فور سائز کے ایک صفحے پر مشتمل ہو۔<
- مقالہ کانفرنس کے مرکزی یا ذیلی عنوانات میں سے کسی ایک موضوع سے متعلق ہو۔<
- مقالہ میں عصری تحدیات کا پہلو ضرور مدنظر رکھا جائے اور ان کا جامع ومدلل حل عصری تناظر سےمربوط کر کے پیش کیا جائے ۔<
- اسلوب تحقیق اور مصادر وماخذ کے حوالہ جات کے لحاظ سے مقالہ نگار علمی تحقیق کے اصولوں کو مدنظر رکھا جائے ۔<
- علمی مقالہ پہلے کسی کانفرنس میں پیش نہ کیا گیا ہو اور نہ ہی کسی مجلہ میں شائع شدہ ہو۔<
- مقالہ ایم ایس ورڈ میں کمپوز کیا گیا ہو۔ فونٹ سائز ۱۴ اور ہیڈنگ ۱۶ فونٹ میں ہو۔ <
- مقالے کی ضخامت بشمول مصادرو مراجع اے فور سائز کے ۲۰ صفحات پر مشتمل ہو۔ <
- حوالہ جات فٹ نوٹ میں جبکہ کتابیات کی فہرست مقالہ کے آخر میں درج کی جائیں۔ <
- مقالہ کا خلاصہ و مکمل مقالہ منظوری کے لئے جامعہ کی جانب سے مقرر کردہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ <
- پیش کردہ مقالہ جات واپس نہیں کئے جائیں گے اور مجلس علمی وجہ بتانے کی پابند نہیں ہوگی۔
- مقالہ کی سافٹ وہارڈ کاپی دونوں ارسال کی جائیں نیز ہمراہ ایک صفحہ کے ذاتی کوائف فراہم کئے جائیں ۔<
- مقالہ جات اردو ، عربی اور انگریزی زبانوں میں پیش کئے جاسکتے ہیں۔ <
- مقالہ کا پہلا صفحہ مقالہ کے عنوان ، مقالہ نگار کے نام و ذاتی کوائف سے و رابطہ نمبر وایڈریس پر مشتمل ہو۔ <
- منتخب مقالہ جات ریویو کے بعد شائع کئے جائیں گے۔ <
اہم تاریخیں
خلاصہ بھیجنے کی آخری تاریخ : 21اکتوبر 2018ء
خلاصہ کی منظوری کی اطلاع : 31 اکتوبر 2018ء
مکمل مقالہ بھیجنے کی تاریخ : 15 دسمبر 2018ء
مقالہ کی منظوری کی اطلاع : 3 جنوری 2019ء
کانفرنس کا انعقاد : 26- 27 فروری 2019 ء
نوٹ : محققین سے درخواست ہے کہ مقررہ تاریخوں کی پابندی ملحوظ رکھیں۔
برائے مراسلات :
ادارہ عربی وعلوم اسلامیہ، جی سی ویمن یونیورسٹی ، سیالکوٹ۔
Email : seerat.conference@gcwus.edu.pk
برائے استفسارات :
0333-4509288, 0300-7767139, 0333-4 914041
فوکل پرسن : ڈاکٹر سیدہ سعدیہ
آرگنائزنگ کمیٹی : ڈاکٹر محمد ارشد، ڈاکٹر نسیم محمود ، ڈاکٹر نورین بٹ، مس نایاب روبی