گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں کرسمس کی رنگا رنگ تقریب

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں کرسمس کی خوشیاں بھرپور انداز میں منانے کے لئے کیک کاٹنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کی جبکہ مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی اور یونیورسٹی کی ممبر سنڈیکیٹ شکیلہ جاوید آرتھر اور مہمانِ اعزاز میں ایلومینائی ایگزیکٹو کمیٹی کی عذرہ سبطین، مس راحیلہ سہیل، کرسچین میموریل ہسپتال سیالکوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زینو نعیم اور ریجنل مینجر انگلش ورکس امریکی قونصلیٹ لاہور کے ڈاکٹر محمد اقبال شامل تھے۔
تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے مسیحی ملازمین اور مسیحی برادری کو خوشی اور امن کی دعاؤں کے ساتھ کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر کرسمس کے پیغام محبت، رواداری، اور انسانیت کے اقدار کو اجاگر کیا اور یونیورسٹی میں مسیحی برادری کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور یونیورسٹی کے اندر اتحاد و یکجہتی کی فضا کو فروغ دینا ہماری ذمہ داری ہے، جو کہ ہمارے ادارے کی پہچان ہے۔
تقریب کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ اور ایلو مینائی کمیٹی کی جانب سے مسیحی ملازمین کونقد عیدی اعزازیہ پیش کیا گیا۔ وائس چانسلر نے ایلومنائی کمیٹی کی یونیورسٹی کے عملے کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ، ٹریژر پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواز منج، پروفیسر ڈاکٹر طارق، ڈاکٹر اشفاق، ڈاکٹر افضال بٹ سمیت تدریسی اور انتظامی شعبوں کے سربراہان اور ایلومینائی کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی اور مسیحی کمیونٹی کی خدمات کو محبت اور احترام کے