سیرت سٹڈی سنٹر کے وفد کا خواجہ مسعود کی سربراہی میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کا دودہ
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر سے ملاقات
سیرت سٹڈی سنٹر کے سنئیرنائب صدر خواجہ مسعود اختر نے وفد کے ہمراہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کا دودہ کیا۔جس میں انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں یونیورسٹی اور سیرت سٹڈی سنٹر کے مابین مفاہمتی یاداشت کے معاہدے کو ازسر نوتجدید کی تجویز پر اتفاق کیا گیاتاکہ دونوں ادارے مل کر سیرت پر مزید تحقیق کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے طالبات اور عوام کو روشناس کروا سکیں۔دونوں اداروں میں تعلیم و تربیت کے نئے پروگرام منعقد کروائے جائیں جس سے عوام الناس اور طالبات کو سیکھنے کے نئے مواقع مل سکیں۔خواجہ مسعود اخترنے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کو 16 جنوری کو سیرت سٹڈی سنٹر میں “اقبال قائداور پاکستان”کے عنوان سے لیکچر کے لئے مدعو کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فکر اقبال کا احیاء ہمارا فرض بھی ہے اور ہم پر قرض بھی۔ہمیں اپنی خواتین خصوصاََ طالبات کو حضرت خدیجہ کی زندگی پڑھانے کی ضرورت ہے کہ وہ کس طرح رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہوئے ایک کامیاب کاروباری شخصیت بنی۔
ملاقات میں جنرل سیکرٹری سیرت سٹڈی سنٹر اسد اعجاز،افضل سی ای اوڈیورا فوم،پروفیسر عبدالکبیر اسلامیہ کالج سیالکوٹ جبکہ یونیورسٹی سے رجسٹرار اعجاز احمد چیئرپرسن ادارہ علوم عربی و اسلامیات ڈاکٹر سیدہ سعدیہ نے شرکت کی۔