رجسٹرار کی ذمہ داریاں

نصاب کو جدید بنانا
جماعتوں کے نظام الاوقات کا تعین کرنا
امتحانات کے اوقات کا تعین کرنا
طالبات کے ناموں کا اندراج اور ان کے وظائف کا انتظام کرنا
جامعہ کی تمام انتظامی کمپنیوں کی مجالس کا انعقاد مثلََااڈوانس سٹڈیز اور تحقیقی بورڈ، سنڈیکیٹ اور اکیڈیمک کونسل

اس طرح رجسٹرار کا دفتر محتلف سطحوں پر جامعہ کی نگرانی کرتا ہے۔ مثلََا غیر نصابی سرگرمیوں کا کامیاب انعقاد کرنا ، غیر ملکی جامعات اور کمپنیوں کے ساتھ مختلف تحقیقی امور میں تعاون حاصل کرنا مثلاََ سالانہ دنوں کا انعقاد ، خواتین کا ہفتہ ، سپورٹس گالا اور ورکشاپس وغیرہ منعقد کرانا۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی مختلف تحقیقی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا اور ایسے باہمی تحقیقی منصو بہ جات پر عمل کو یقینی بنانا جو جامعات کی ترقی میں معاون ثابت ہو سکے۔

مزید برآں دفتر ہذا مندرجہ ذیل ذمہ داریاں ادا کرتا ہے۔

رجسٹرار جامعہ کا ہمہ وقت افسر ہوگاجس کی تعیناتی حکومتِ وقت کی سفارشات کے مطابق رئیس الجامعہ کرے گا۔
رئیس الجامعہ کی زیرِ نگرانی رجسٹرار درج ذیل امور کی نگہبانی کے فرائض سر انجام دے گا۔
جامعہ کے تعلیمی ریکارڈ کا محافظ ہو گا۔
موجودہ طالبات کے ناموں کا اندراج مروجہ طریقہ کار کے مطابق کرے گا۔

مروجہ قوانین کے مطابق ، بیش تر کمیٹیوں کے اراکین کا انتخاب عمل میں لائے گا۔

سینڈیکیٹ، اکیڈمک کونسل، ایڈوانس سٹڈیز، اعلیٰ تعلیمی وتحقیقی بورڈ، انتخابی بورڈ اور دیگر کمیٹیوں کے سیکرٹری کے فرائض سر انجام دے گا۔
رئیس الجا معہ کی جانب سے تفویض کردہ مخصوص فرائض کی انجام دہی کرے گا۔
مزید برآں رجسٹرار مختلف شعبہ جات کے مابین تعاون کی فضا کو قائم کرنے کا بھی ذمہ دار ہے۔
رجسٹرار بہت سی کمیٹیوں کا سیکرٹری اور چئیر مین کی ذمہ داری بھی نبھائے گا۔

رجسٹرار دفتر کے فریقین

جامعہ کی موجودہ طالبات
جامعہ کے اساتذہ
جامعہ کا انتظامی عملہ
جامعہ کی کمیٹی
متعلقہ درخواست گذار، ان کے انتظامِ اسکول اور کالجز وغیرہ
دوسری جامعات
ملازمین
حکومت وقت یا منسلک شعبہ جات