شعبہ عمرانیات

شعبہ عمرانیات کا قیام گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی میں ۲۰۱۴ء ؁ میں عمل میں آیا۔عمرانیات انسانی معاشرے کے علم کا نام ہے۔ ماہر عمرانیات اس امر پر متفق ہیں کہ انسانی رویے کا ادراک سماج کو وسیع انداز میں سمجھے اور پڑھے بغیر ممکن نہیں۔ عمرانیات کا احاطہ کار انسانی اور سماجی زندگی کی طرح بہت وسیع ہے۔اس شعبہ سے فارغ التحصیل طالبات تعلیم سول سروس، سرکاری اور نجی اداروں، کمپنیوں اور تحقیقی اداروں میں روزگار کے مواقع بآسانی حاصل کر سکتی ہیں۔