شعبہ نفسیات

نفسیات دراصل انسانی رویوں اور تجربات کا نام ہے۔یہ سائنس کی وہ شاخ ہے جو علم، تحقیق اور عمل میں مختلف انداز سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ اوائل میں پیش نظرمضمون کا نصاب صرف ایف اے کی سطح تک محدود تھالیکن عصرِ حاضر کی ضرورتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے نفسیات کے مضمون میں گریجویٹ کی سطح پر ڈگری کا اجراء ۲۰۱۰ء ؁ سے کر دیا گیا ہے۔ جامعہ ہذا میں طالبات پر انفرادی طور پرتوجہ دی جاتی ہے کہ انھیں ملک کا ذمہ دار شہری بنایا جا سکے۔نفسیاتی علوم انسانی اذہان کی گہرائی تک رسائی رکھتے ہیں تا کہ انسان کو معاشرے میں بہتر انداز سے زندگی گزارنے میں مدد فراہم کر سکے۔ تعلیم ، صحت اور صنعت و حرفت میں بھی ان کا وسیع کردار موجود ہے۔