شعبہ طبعیات

گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی کا شعبہ طبعیات اپنی طالبات کو بہترین تعلیمی اور تحقیقی سہولیات فراہم کرتا ہے۔شعبہ ہذا کا قیام ۱۹۵۳ء ؁ میں انٹر میڈیٹ کی سطح پر عمل میںآیا۔ شعبہ ہذا اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ سے مزین ہے۔ اس شعبہ کے پاس جدید سہویات سے بھر پور بہترین تجربہ گاہ موجودہے جہاں طالبات اپنی سائنسی تشنگی کو دور کرتی ہیں ہر سال شعبہ طبعیات کی تجربہ گاہوں میں نئے سائنسی آلات کا اضافہ کیا جاتا ہے۔تاحال شعبہ ہذا پری میڈیکل ، پری انجنئیرنگ ، بی ایس آنرز کی جماعتوں کو تحقیقات کے لیے سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ شعبہ ہذا میں طالبات کو تعلیم دینے کے لیے جدید تدریسی طریقہ کار سے بھی مدد لی جاتی ہے۔ جن میں ملٹی میڈیا اور آئی ٹی لیب شامل ہیں۔