شعبہ کیمیا

گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی میں شعبہ کیمیا میں بین الاقوامی سطح کی اعلیٰ تعلیم مہیا کی جاتی ہے۔ کیمیا ناقابل یقین حد تک کثیر شعبہ جاتی سائنس ہے جو معاشرے کے اہم مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کیمیا کی تعلیم انسانی صحت ، توانائی اور ماحول پر بھی مثبت اثرات پیدا کرتی ہے۔ جامعہ ہذا کے شعبہ کیمیا میں اساتذہ جدید کیمیا کی سرحدوں کی تلاش اور وسعت دینے میں کوشاں ہیں ۔ اس شعبہ کا مقصد تعلیم، تحقیق اور عوامی فلاح کے میدانوں میں بہترین افرادی قوت پیدا کرنا ہے۔ شعبہ کیمیا بی ایس آنرز کی سطح کی ڈگریاں /اسناد جاری کر رہا ہے۔جس میں محنتی ،متحرک، با صلاحیت طالبات کو مواقع فراہم کیے جاتے ہیں کہ وہ کیمیا کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں ۔ یہ پروگرام بیک وقت کثیر شعبہ جاتی تحقیق کرنے کے مواقع کی پیش کش کرتے ہوئے کیمیا میں اس کے وسیع پسِ منظر کے ساتھ طالب علموں کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔ شعبہ ہذا سے منسلک افراد اپنے کیمپس کے گردونواح میں ، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر دوسری جامعات کے ساتھ تعاون کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں جو ان کی کامیابی کی ضا من ہے۔