مجلسِ بحث و مباحثہ

تعارف:۔
علم ایک ایسا خزانہ ہے جو اس سے فیض یاب ہوتا ہے وہ اپنی منزلِ مقصود اور احترامِ آدمیت کا ادراک حاصل کر لیتا ہے۔ صحت مند بحث و مباحثہ معاشرے کے بہترین فکری صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اگر معاشرے سے مختلف مسائل پر بحث ومباحثہ ختم کر دیا جائے تو اس کی مثال ایک ایسے پانی کی ہے جو چند دنوں کے بعد بدبو دار پانی کی صورت اختیار کر جاتا ہے۔ اگر کسی معاشرے سے بحث و مباحثہ ختم کر دیا جائے تو معاشرہ انتہا پسند اور بیمار اذہان کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کی صحت مند بحث و مباحثہ تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کی تربیت کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی ایسا ادارہ ہے جہاں پیش نظر سر گرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی کی بحث و مباحثہ کی مجلس ،مسائل کو حل کرنے کے لیے نئی راہوں کی تلاش میں سرگرداں ہے۔

اغراض و مقاصد 

زیرِ نظر مجلس کے اغراض و مقاصد درج ذیل ہیں۔
صحت مند مباحثے کو فروغ دینا
معاشرے میں برداشت کو فروغ دینا
طالبات کے اندر اچھے شہری ہونے کی خصوصیات پیدا کرنا
طالبات کو اس قابل بنانا کہ وہ غیر جانبدارانہ سوچ پیدا کر سکیں
طالبات کی انفرادی مذاکراتی صلاحیتوں کو اُ بھارنا تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین مقررہ کے طور پراپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔