مرکز برائے نگہداشت اطفال

گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی سیال کوٹ نے اپنے ہنر مند اور محنتی اساتذہ کے چھوٹے بچوں کے لیے بہترین مرکز برائے نگہداشت اطفال قائم کر رکھا ہے۔جامعہ ہذا بہترین تربیت یافتہ ، ذمہ داراور تجربہ کار عملہ پر مشتمل ہے۔تاکہ چھوٹے بچوں کی نگہداشت احسن طریقے سے کی جا سکے اور انہیں گھریلو اور دوستانہ ماحول فراہم کیا جا سکے جو ان کی بہترین تربیت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ مرکز برائے نگہداشت اطفال اُن تمام لوازمات سے مزّین ہے جو چھوٹے بچوں کو خوش اور مطمئن رکھنے کے لیے ضروری تصور کیے جاتے ہیں۔