مدرسہ آداب معاشرت

تعارف:۔

گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی نے رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر فرحت سلیمی کی ہدایت پر ،مسز نائلہ ارشد کی نگرانی میں، مدرسہ آداب معاشرت کے پروگرام کا آغاز کیا ۔یہ اسکول بنیادی طور پر طالبات کو آداب ، سماجی صلاحیت اور ثقافتی روایات سکھانے پر مرکوز ہے تا کہ نوجوان خواتین کو اس قابل بنایا جا سکے کہ وہ معاشرے میں اپنا بھر پور کردار بطرِیق احسن ادا کر سکیں۔جامعہ ہذا سیال کوٹ کی واحد جامعہ ہے جو نوجوان خواتین میں معاشرتی فعال کردار ادا کرنے میں آگاہی دیتا ہے۔اس کا نصب العین معاشرے میں امتیازی ،ذہین و فطین ،تعلیم یافتہ اور نفیس نوجوان خواتین پیدا کرنا ہے۔جب میقات ہشتم کی طالبات جامعہ ہذا سے فارغ التحصیل ہو جاتی ہیں تو انھیں اس اسکول کی تربیت دی جاتی ہے۔
مدرسہ آداب معاشرت میں سکھائی جانے والی ضروری صلاحیتیں مندرجہ ذیل ہیں۔
فن گفت گو ، جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیت، باعزت،سماجی شہری بنانا، اخلاقی قدروں کی پاسداری،کھانے کے آداب، شخصیت میں نکھار۔