ای روزگار سنٹر کا افتتاح

سیالکوٹ22اگست ( )گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام ’’ ای روزگار سنٹر‘‘ کا افتتاح کردیاگیا ۔ ڈائریکٹر جنرل ای گورننس پی آئی ٹی بی پنجاب ساجد لطیف نے ساتواں ای روزگار سنٹر کا افتتاح کیا۔

وائس چانسلر جی سی وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی، ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی نبیل قدیر، فوکل پرسن ای روزگار گلشان احمد، پروگرام مینیجر ای روزگار مہک جمال، پروفیسر حارث، ڈاکٹر افضال بٹ ، ڈائریکٹر ایڈمن قمرشہزاد اور ڈی آئی او منور حسین کے علاوہ کثیرتعداد میں اساتذہ ، طلبہ و طالبات نے تقریب میں شرکت کی ۔
ڈائریکٹر جنرل ای گورننس پی آئی ٹی بی پنجاب ساجد لطیف نے کہاکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ای روزگار کورسسز کیلئے 33ہزار105درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے میرٹ پر 10ہزار امیداواروں کا انتخاب عمل میں لیا گیا ضلع سیالکوٹ سے کل 650میں سے 344امیدوار اہل قرار پائے جن کی تربیت آج شروع کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 16سالہ تعلیمی تعلیم رکھنے والے امیدوارکو اپنے ڈومی سائل کی بنیاد پر آن لائن اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کا مقصد بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور ان کی درست سمے میں رہنمائی کیلئے صوبہ کے تمام اضلاع میں 40ای روزگار سنٹر قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ای روزگار انقلابی پروگرام ہے جس سے ناصرف ملک میں بڑھتی ہوئے بیروزگاری میں کمی واقع ہوگی بلکہ وطن عزیز کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا جس سے پاکستان اقتصادی طور پر مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ای روزگار مراکز نوجوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرینگے ۔ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ای روزگار جیسی دانشوارانہ تحریک کی بدولت ہر سال 10ہزارملازمتیں پیدا ہونگی اور گھر بیٹھ کرمرد اور خواتین 40ہزار سے80ہزار روپے کما سکیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ پروگرام ایک ٹریننگ پروگرام نہیں ہے بلکہ روزگار کی دنیا میں انقلاب پیدا کرے گااور نوجوانوں کو دور جدید کے چیلنجیز سے نمٹنے کے قابل بنائے گاجس سے ملکی معیشت کا پہیہ گھومے گااور ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ای پروگرام کی بدولت خواتین کو اپنی مخفی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر جی سی وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی اور ڈی جی ای گورننس پی آئی بی ٹی ساجد لطیف نے اپنے اداروں کی جانب سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔